اپنا آئینی حق استعمال کرتے ہوئے عامر لیاقت سے طلاق لی طوبیٰ انور
طوبیٰ انور کا کہنا ہے کہ بحیثیت پاکستانی شہری اپنا قانونی حق استعمال کرتے ہوئے سابق شوہر سے طلاق لینے کا انتخاب کیا۔
ISLAMABAD:
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ طوبیٰ انور نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے اپنا آئینی حق استعمال کرتے ہوئے عدالت کے ذریعے عامر لیاقت سے طلاق لی۔
طوبیٰ انور کا سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہنا تھا کہ میں اس بات کا اعادہ کرنا چاہتی ہوں کہ بحیثیت پاکستانی شہری اپنا قانونی حق استعمال کرتے ہوئے عدالتی نظام کے تحت سابق شوہر سے طلاق لینے کا انتخاب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ طلاق معزز عدالت سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے قوانین کے مطابق ہوئی، سوشل میڈیا پر جو بھی دعویٰ کیا جارہا ہے وہ حقیقت کی غلط تشریح ہے جس کی آئینی طور پر کوئی حیثیت نہیں۔

I wish to reiterate that I chose to divorce my ex-husband through the court system, as per my constitutional right as a Pakistani Citizen. 1/5
عامر لیاقت کی سابق اہلیہ نے کہا کہ علما ان خواتین کیلئے آواز بلند کریں جو شریعت اور ملکی قوانین کے مطابق اپنے حقوق کے استعمال کا انتخاب کرتی ہیں، ازدواجی زندگی میں ہم آہنگی نہ ہونے کی صورت میں اسلام خواتین کو خلع کی اجازت دیتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ خراب رشتہ ازدواج سے احسن انداز میں نکلنا ایک حق ہے نہ کہ گناہ۔ خیال رہے کہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کی طوبیٰ سے طلاق نہیں ہوئی جس پر اداکارہ نے مذکورہ بالا وضاحت پیش کی۔