مذاکرات کے معاملہ پر میڈیا کو آزادی نہ دی جائے حمید گل

میڈیا کو اپنی ترجیحات اور ملکی سلامتی اوراداروں کی حیثیت کا احترام کرتے ہوئے اپنی ریڈ لائنزکا تعین کرناچاہیے۔

میڈیا کو اپنی ترجیحات اور ملکی سلامتی اوراداروں کی حیثیت کا احترام کرتے ہوئے اپنی ریڈ لائنزکا تعین کرناچاہیے۔ فوٹو: فائل

آئی ایس آئی کے سابق چیف اورایکس سروس مین سوسائٹی کے چیئرمین جنرل (ر)حمیدگل نے کہا ہے کہ ایف سی اہلکاروں کی شہادت افسوسناک اورمذاکرات سبوتاژکرنیکی سازش ہے۔


حکومت کو متنبہ کررہا ہوں کہ عدلیہ اورمذاکرات کے معاملے پرمیڈیا کواتنی آزادی نہ دیجائے کہ کل پارلیمنٹ کے اجلاس بھی ٹی وی چینلز پر بلوانے پڑیں،گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ ہرادارے کی اپنی ریڈلائنز ہوتی ہیں مگرپاکستانی الیکٹرانک میڈیاکی ساری لائنیں ہی گرین ہیں،بہتر یہ ہے کہ میڈیا اپنا احتساب خود کرے اورمملکت کاستون ہونے کے ناطے اپنی ترجیحات اور ملکی سلامتی اوراداروں کی حیثیت کا احترام کرتے ہوئے اپنی ریڈ لائنزکا تعین کرناچاہیے۔
Load Next Story