آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 3 سال مکمل ہونے پر پاک فضائیہ نے نغمہ جاری کردیا

پاک فضائیہ نے نغمہ کے ذریعے کے پاک فوج کے جوانوں اور آپریشن کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا ہے

پاک فضائیہ نے نغمہ کے ذریعے کے پاک فوج کے جوانوں اور آپریشن کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا ہے فوٹوفائل

ISLAMABAD:
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے تین سال مکمل ہونے پر پاک فضائیہ نے نغمہ ''دنیا میں سربلند'' جاری کیا ہے۔

پاکستان ایئر فورس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نغمہ کا لنک شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ پاک فضائیہ نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے تین سال مکمل ہونے پر اس نغمہ کے ذریعے پاک فوج کے جوانوں اور آپریشن کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔




واضح رہے کہ 3 سال قبل 27 فروری 2019 کو آج ہی کے دن پاک فضائیہ کے شاہینوں کے ہاتھوں مگ21 جہاز کی تباہی کے بعد بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار کرلیا گیا تھا اور پھر اسے چائے پلا ئی گئی جو کہ ''فنٹاسٹک ٹی'' کے نام سے مشہور ہوئی۔ بعد ازاں ابھی نندن کو جذبہ خیر سگالی کے تحت کر رخصت کردیا گیاتھا۔

بھارتی ونگ کمانڈر کی وردی، جہاز کی باقیات اور چائے کا کپ پی اے ایف میوزیم کراچی کی آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ گیلری میں محفوظ ہیں۔
[ytembed videoid="Ccgkml4j_BU"]
Load Next Story