ویمنز ورلڈ کپ وارم اپ میچز پاکستان نے کیویز پر دھاک بٹھادی
آسٹریلیانے ویسٹ انڈیز پر ہاتھ صاف کرلیا، بھارت کا پروٹیر پر غلبہ
کراچی:
ویمنز ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم نے میزبان کیویز پر دھاک بٹھادی، وارم اپ میچ میں گرین شرٹس نے میزبان ٹیم کو 4 وکٹ سے مات دے دی، آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو ہرادیا، بھارت کا جنوبی افریقہ پر 2 رنز سے غلبہ رہا، ہرمنپریت کور نے سنچری بنائی۔
آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ سے قبل منعقدہ وارم اپ میچز میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹ سے مات دے دی، گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا، کیویز نے پہلے کھیل کر 45 اوورز میں تمام وکٹیں گنواکر 229 رنز اسکور بورڈ پر سجائے، ایمی سیٹر ویتھ 85 گیندوں پر 80 کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہیں ، میڈی گرین نے بھی نصف سنچری اپنے نام درج کرائی۔
انھوں نے 69 بالز کا سامنا کرتے ہوئے 58 رنز اسکورکیے، نشرح ساندھو نے 32 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو پویلین واپس چلتا کیا، فاطمہ ثنا نے 38 رنز کے عوض 2 وکٹیں اڑائیں، قومی ٹیم نے ہدف 49.2 اوورز میں 6 وکٹ کھوکر پالیا، عالیہ ریاض نے 52 گیندوں پر 62 کی طوفانی اننگز کھیلی، ندا ڈار نے 54 رنز بنانے کے لیے 59 گیندوں کا سامنا کیا، جیس کیر نے 30 رنز دیکر 2 کھلاڑی آئوٹ کیے ، ہیلی جینسن نے ایک وکٹ اپنے نام کی، دیگر پریکٹس میچزمیں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 90 رنز سے مات دے دی، فاتح الیون نے 7 وکٹ پر 259 رنزبنائے۔
الیسی پیری (62) اور اینابیل سدرلینڈ (54) نمایاں رہیں، اسٹیفنی ٹیلر نے 3 جبکہ انیسہ محمد نے 2 شکارکیے، حریف الیون 9 وکٹ پر 169 رنز بناسکی، ٹیلر 66 اور ہیلی میتھیوز 24 رنز بناکر نمایاں رہیں، الیسی پیری اور ایلانا کنگ نے 2، 2 وکٹیں لیں۔ بھارت نے جنوبی افریقہ پر 2 رنز سے غلبہ پالیا، بھارتی الیون نے 9 وکٹ پر 244 رنز جوڑے، ہرمنپریت کور 103 رنز بناکر نمایاں رہیں، یاسٹیکا بھاٹیہ نے 58 رنز اسکور کیے، ایوبونگا کھاکا نے 3 جبکہ شبنم اسماعیل نے ایک وکٹ حاصل کی، پروٹیز سائیڈ 7 وکٹ پر 242 رنز بناسکی، سن لوس 86 کی اننگزکھیل کر نمایاں رہیں، لیورا وولڈارٹ 83 رنز بناکر میدان بدر ہوئیں، راجیشوری گائیکواڈ نے 4 شکار کیے۔