روس سے مذاکرات میں مطلوبہ نتائج نہیں ملےیوکرینی صدر

روس پرواضح کردیا ہے ہم جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، صدر ولادیمیر زیلنسکی

روس ہم پردباؤ بڑھانے کی کوشش میں وقت ضائع نہ کرے،صدریوکرین:فوٹو:فائل

DUBAI:
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے مذاکرات میں مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوئے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بیان میں کہا کہ روس پراپنا موقف واضح کردیا ہے ہم جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ روس سے مذاکرات میں یوکرین کو مطلوبہ نتائح نہیں ملے۔روس سے مذاکرات کرکے واپس آنے والے وفد سے بات چیت کے بعد روس سے مذاکرات کے اگلے دورسے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ روس سے بات چیت میں کچھ اشارے ملے ہیں تاہم روس نے مذاکرات کے دوران بھی حملے جاری رکھے۔

یوکرینی صدرکا مزید کہنا تھا کہ یقین ہے کہ روس دباؤ بڑھانے کی کوشش کررہا ہے لیکن وہ وقت ضائع نہ کرے کیونکہ ان حربوں سے متاثرنہیں ہوگا۔
Load Next Story