عمران خان آئینہ دکھانے پرمیڈیا کیخلاف ہوگئےشہبازشریف

عمران خان کا طرزعمل فسطائی شخص جیسا ہے جوہرچیزتہس نہس کرنا چاہتا ہے، شہبازشریف

عمران خان کا میڈیا پربے قابوغصہ سمجھ میں آتا ہے،شہبازشریف:فوٹو:فائل

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدرشہبازشریف کا کہنا ہے کہ عمران خان آئینہ دکھانے پرمیڈیا کے خلاف ہوگئے ہیں۔

شہبازشریف کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ عمران خان کا میڈیا پربے قابو غصہ سمجھ میں آتا ہے۔ عمران خان نے اپنے جھوٹ،فریب اورکردارکشی کی سیاست کو'ٹربو چارج' کرنے کے لئے استعمال کیا ہے۔




شہبازشریف نے مزید کہا کہ جب وہی میڈیا عمران خان کوآئینہ دکھا رہا ہے تو وہ اس کے خلاف ہوگئے ہیں۔ یہ فسطائی شخص کا طرز عمل ہے جوہرچیز تہس نہس کرنا چاہتا ہے۔
Load Next Story