وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے پی ٹی آئی ارکان پارلیمان سے ملاقاتیں

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ، صوبے کی انتظامی اور امن و امان کی صورت حال پر بریفنگ

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ، صوبے کی انتظامی اور امن و امان کی صورت حال پر بریفنگ

کراچی:
وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔

وفاقی وزراء شفقت محمود، فواد چوہدری، غلام سرور خان، حماد اظہر، مخدوم خسرو بختیار اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی ان کے ہمراہ ہیں۔


وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کرکے صوبے کی انتظامی اور امن و امان کی صورت حال پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نےعوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے شرپسندوں، ذخیرہ اندوزوں، اور قبضہ مافیا کے خلاف موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

عمران خان نے ملک میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے انڈسٹریل پیکیج کا اعلان بھی کیا۔ وزیراعظم نے راولپنڈی، بہاولپور، ملتان اور ساہیوال ڈویژنز سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمان سے ملاقاتیں بھی کیں۔
Load Next Story