پاکستان اورآسٹریلیا سیریز100 فیصد تماشائیوں کومیچ دیکھنے کی اجازت

12 سال اوراس سے زائد عمر کے افراد کے لئے ویکسینیشن لازمی قراردے دی گئی

ویکسین شدہ افراد اسٹیڈیم میں جاکرمیچ دیکھ سکیں گے،این سی اوسی:فوٹو:فائل

نیشنل کمانڈراینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پاکستان اور آسٹریلیا کے میچوں کے دوران 100 فیصد تماشائیوں کواسٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی۔

این سی اوسی کے اعلامیے کے مطابق پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان کرکٹ سیریز میں ویکسین شدہ افراد اسٹیڈیم میں جاکرمیچز دیکھ سکیں گے۔

بارہ سال سے کم عمرکے بچے بھی اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کواسٹیڈیم جاکرایکشن میں دیکھ سکیں گے جبکہ12 سال اوراس سے زائد عمرکے افراد کے لئے ویکسینیشن لازمی قراردی گئی ہے۔


این سی اوسی کے مطابق 4 مارچ سے 5 اپریل تک ایس اوپیز کی پابندیوں کے ساتھ 100 فیصد تماشائیوں کوگراؤنڈ آنے کی اجازت ہوگی۔

این سی اوسی نے اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) ،سندھ، پنجاب اورمتعلقہ اداروں کونوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 4 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلین ٹیم دورہ پاکستان کے دوران 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔
Load Next Story