خیبر پختون خوا میں گیس اسٹیشنز ہفتے میں پانچ دن کھولنے کا فیصلہ

15 دن بعد سی این جی اسٹیشنز کو ساتوں دن اور کھولا جائے گا فی الوقت گیس اسٹیشن ہفتے میں تین دن کھل رہے ہیں

(فوٹو: فائل)

کراچی:
خیبر پختون خوا حکومت نے صوبے بھر میں گیس اسٹیشنز تین کے بجائے پانچ دن کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے سی این جی ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعلی نے سی این جی اسٹیشنز اور صارفین کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے صوبے میں سی این جی اسٹیشنز ہفتے میں مزید دو دن کھولنے کا اعلان کردیا۔


وزیراعلیٰ نے مزید اعلان کیا کہ 15 دن بعد سی این جی اسٹیشنز کو ہفتے کے ساتوں دن اور 24 گھنٹے کھولا جائے گا جبکہ فی الوقت سی این جی اسٹیشنز ہفتے میں صرف تین دن کھل رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ سی این جی اسٹیشنز کی بندش کی وجہ سے صارفین کو درپیش مشکلات کا بھر پور احساس ہے، سی این جی صنعت سے لاکھوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے۔

وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ حکومت ہر شعبے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔
Load Next Story