ٹائیگر شروف نے اپنا نام ’جے ہیمنت‘ سے کیوں بدلا اداکار نے دلچسپ وجہ بتادی
اداکار ٹائیگر کی پیدائش کے وقت ان کے والدین نے ان کا نام ’’جے ہیمنت شروف‘‘ رکھا تھا
کراچی:
بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف نے اپنا نام ''جے ہیمنت شروف'' سے بدل کر ''ٹائیگ شروف'' رکھنے کی دلچسپ وجہ بتادی۔
بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف آج اپنی 32 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ اداکار فلموں میں اپنے غیر معمولی ایکشن کے مناظر اور ڈانس کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ ٹائیگر شروف بالی ووڈ کے معروف اداکار جیکی شروف اور عائشہ شروف کے گھر 2 مارچ 1990 کو پیدا ہوئے تھے۔
ٹائیگر کی پیدائش کے وقت ان کے والدین نے ان کا نام ''جے ہیمنت شروف'' رکھا تھا لیکن انہیں آج کوئی بھی ان کے اصل نام سے نہیں جانتا بلکہ آج ان کی پہچان ''ٹائیگر شروف'' کے نام سے ہے۔
لیکن اداکار نے اپنا نام ''ٹائیگر شروف'' کیوں رکھا۔ ماضی میں دئیے گئے انٹرویو میں ٹائیگر شروف نے اپنا نام جے ہیمنت شروف سے بدل کر ٹائیگر شروف رکھنے کی انتہائی دلچسپ وجہ بتائی ہے۔
ٹائیگر شروف نے بتایا کہ بچپن میں انہیں لوگوں کو کاٹنے کی عادت تھی جس کی وجہ سے لوگ ان کا موازنہ ٹائیگر سے کرنے لگے تھے۔ اداکار نے بتایا کہ بچپن میں جو بھی ان کے آس پاس ہوتا تھا وہ اسے کاٹتے تھے یہاں تک کہ انہوں نے اپنی ایک ٹیچر کو بھی کاٹا تھا جس کے لیے انہیں سزا بھی ہوئی تھی۔ اور بس یہیں سے لوگوں نے انہیں ''ٹائیگر'' پکارنا شروع کردیا تھا اور اس طرح ان کا نام ''ٹائیگر شروف'' ہوگیا۔