اینٹی کرپشن پنجاب کے چھاپے کرپٹ ملازمین سمیت 8 افراد گرفتار

کارروائی کے دوران راولپنڈی سے سرکاری ڈاکٹر ، پاک پتن اور شیخوپورہ سے پٹواریوں کو گرفتار کیا گیا

کارروائی کے دوران راولپنڈی سے سرکاری ڈاکٹر ، پاک پتن اور شیخوپورہ سے پٹواریوں کو گرفتار کیا گیا ۔ فوٹو : ایکسپریس

اینٹی کرپشن پنجاب نے چھاپے مارکر کرپٹ ملازمین سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔

کارروائی کے دوران راولپنڈی سے سرکاری ڈاکٹر ، پاک پتن اور شیخوپورہ سے پٹواری کو گرفتار کیا گیا، اینٹی کرپشن پنجاب نے سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کے جرم میں پاک پتن سے پٹواری سمیت 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمان نے محکمہ مال کے افسران کی ملی بھگت سے 62 ایکڑ سرکاری زمین پر قبضہ کیا تھا، اینٹی کرپشن نے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سرکاری زمین بھی واگزار کروائی۔


مقدمہ میں نامزد پٹواری محمد نواز، لیاقت علی، محمد زمان، محمد لقمان اور شوکت علی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

شیخوپورہ میں چھاپے کے دوران مقدمے میں نامزد 2 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم ریاست علی نے پٹواری مختار احمد اور دیگر ملزمان کی ملی بھگت سے شہری کی 45 کنال زمین جعلسازی سے فروخت کی۔ مقدمے میں اشتہاری ملزمان پٹواری مختار احمد اور ریاست علی کو نارنگ منڈی سے گرفتار کیا گیا۔

راولپنڈی سے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال گجر خان کا ڈاکٹر گرفتار کیا گیا، ڈاکٹر حسن جاوید کو میڈیکل رپورٹ میں ردوبدل کرنے پر گرفتار کیا گیا، ملزم نے بے نظیر اسپتال راولپنڈی میں اپنی تعیناتی کے دوران رشوت لے کر میڈیکل رپورٹ میں ردوبدل کی، ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ اینٹی کرپشن راولپنڈی میں درج ہے۔
Load Next Story