جنگ زدہ یوکرین میں ایک اور بھارتی طالب علم ہلاک
دو روز قبل بھی ایک بھارتی طالب علم روسی فوج کا شیل لگنے سے ہلاک ہوگیا تھا
روسی حملے کے بعد یوکرین میں پھنسے ایک اور بھارتی طالب علم کی موت واقع ہوگئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگ زدہ یوکرین میں بھارتی شہری پھنس گئے ہیں جن کی واپسی کے انتظامات اب تک پورے نہیں ہوسکے ہیں۔
اسی دوران خوف، گھبراہٹ اور غیر یقینی صورت حال کے شکار ایک بھارتی طالب علم کو فالج ہوگیا۔ دماغ کی رگ پھٹ جانے کے باعث طالب علم ذہنی اور جسمانی طور پر مفلوج ہوگیا۔
بھارتی ریاست پنجاب سے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے یوکرین آنے والے 22 سالہ طالب علم چندن جندال کو اسپتال لایا گیا جہاں دوران علاج اس کی موت واقع ہوگئی۔
یہ خبر بھی پڑھیں : یوکرین پر روسی فوج کی شیلنگ میں بھارتی طالب علم ہلاک
خیال رہے کہ دو روز قبل بھی ایک بھارتی طالب علم روسی فوج کا شیل لگنے سے ہلاک ہوگیا تھا اور یہ طالب علم بھی میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے یوکرین آیا تھا۔
دو روز میں دو طلبا کی ہلاکت پر بھارتی وزارت خارجہ نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو فوری طور پر یوکرین کے شہر خارکیف کو چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔