کلبھوشن کی گرفتاری نے ثابت کیا دہشتگردی میں بھارت کا ہاتھ ہےفواد چوہدری

6سال قبل آج کے دن پاکستان آرمی نے ہندوستان کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو کو بلوچستان سے گرفتار کیا تھا،فواد چوہدری

کلبھوشن یادیو کراچی اوربلوچستان میں دہشتگردی کا ماسٹرمائنڈ تھا،فواد چوہدری:فوٹو:فائل

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری نے ثابت کیا کہ پاکستان میں دہشتگردی میں بھارت ملوث ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ 6سال قبل آج کے دن پاکستان آرمی نے ہندوستان کے حاضر سروس آفیسر کلبھوشن یادیو کو بلوچستان سے گرفتار کیا تھا۔




انہوں نے مزید کہا کہ کلبھوشن یادیو بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردی کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ اس کی گرفتاری نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے ہندوستان کا ہاتھ ہے۔
Load Next Story