الیکشن کمیشن کا انتخابی ضابطہ اخلاق آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار

ضابطہ اخلاق کی تیاری اور ردوبدل حکومت کا نہیں الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، وزارت پارلیمانی امور کو خط

ضابطہ اخلاق کی تیاری اور ردوبدل حکومت کا نہیں الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، وزارت پارلیمانی امور کو خط

DUBAI:
حکومت کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق پر جاری کردہ آرڈیننس کے خلاف الیکشن کمیشن نے تحفظات کا اظہار کردیا۔


الیکشن کمیشن نے وزارت پارلیمانی امور کو خط لکھ کر آرڈیننس پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔ کمیشن نے وزارت پارلیمانی امور کو وفاقی حکومت کے ساتھ معاملہ اٹھانے کی درخواست کردی۔

الیکشن کمیشن نے اپنے مراسلے میں کہا کہ وفاقی حکومت الیکشنز ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے ذریعہ کی جانے والی ترمیم پر ازسرنو غور کرے، ضابطہ اخلاق کی تیاری اور ردوبدل الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔
Load Next Story