حکومت نے کالادھن سفید کرنے کیلئے ایک اور ایمنسٹی اسکیم متعارف کرادی
نئی صنعتوں کے قیام پر 5 فیصد ٹیکس دینے پر کچھ نہیں پوچھا جائے گا۔
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کالادھن سفید کرنے کی اجازت دینے کیلئے ایک اور ایمنسٹی اسکیم دیدی۔
اسکیم کے تحت نئی صنعتوں کے قیام پر 5 فیصد ٹیکس دینے پر کچھ نہیں پوچھا جائے گا۔ سرمایہ کار ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لئے نئی کمپنی بنانے کا پابند ہوگا۔ نئے یونٹ کے ذریعے جون 2024 تک کمرشل پیداوار شروع کرنا لازمی ہوگا۔
حکومت نے تیسرا ٹیکس ایمسنٹی اسکیم آرڈیننس جاری کردیا۔ نئی ایمسنٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی آخری تاریخ دسمبر 2022 ہے۔
ایمنسٹی اسکیم کے تحت بیمار صنعتی یونٹس کو خرید کر منافع بخش بنانے والوں کیلئے سرمایہ کاری میں 3 سال تک ٹیکس استثنیٰ ہوگا۔ آرڈیننس کے تحت بیرون ملک پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کرنے پر اگلے 5 سال ٹیکس چھوٹ ملے گی۔