کراچی میں شہری کی لوٹ مار کرنیوالے ڈکیتوں پر فائرنگ ایک ہلاک اور دوسرا زخمی
کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم سے عوام عاجز آگئے اور انہوں نے اسٹریٹ کرمنلز نے خود ہی نمٹنا شروع کردیا
شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد قلندیہ چوک خیر البشر مسجد کے قریب شہری کی فائرنگ سے ایک مبینہ ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کو ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکو شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ شہری نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 ڈاکو زخمی ہوگئے جس میں ایک ڈاکو جس کی شناخت 30 سالہ خرم کے نام سے کی گئی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی ہونے والے دوسرے ڈاکو کی شناخت 32 سالہ تنویر کے نام سے ہوئی جسے عباسی شہید اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اطلاعات ہیں کہ ڈاکوؤں کے دیگر 2 ساتھی بھی موٹر سائیکل پر موجود تھے، جو موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے ہلاک ڈاکو کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی ۔ ڈاکوؤں پر فائرنگ کرنے والے شہری کے بھائی کا کہنا ہے کاشان تعمیرات کا کام کرتا ہے اور وہ تعمیراتی کام کی نگرانی کر رہا تھا کہ ڈاکو لوٹ مار کے لیے پہنچ گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں سڑک کے کنارے کھڑی ہوئی کار کو بھی نقصان پہنچا۔