لاہور میں دو سالہ بچے سے بدفعلی کے الزام میں ایک شخص گرفتار

فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے

فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے

پولیس نے دو سالہ بچے سے بدفعلی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

نشتر کالونی پولیس نے ون فائیو کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو سالہ معصوم بچے کیساتھ بدفعلی کرنے والے ملزم فیصل کو گرفتار کیا۔


ایس پی ماڈل ٹاؤن وقار کھرل نے بتایا کہ فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ڈی آجی آپریشنز کے مطابق معصوم بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے، ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
Load Next Story