پنڈی ٹیسٹ میں پشاور حملے کے متاثرین اور شین وارن کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی
دوسرے روز کھیل سے پہلے پشاور حملے کے متاثرین اور لیجنڈ کرکٹر شین وارن کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
TOKYO:
راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے پشاور مسجد حملے کے متاثرہ افراد اور سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
میچ کے دوسرے روز کھیل شروع ہونے سے پہلے پشاور حملے کے متاثرین اور لیجنڈ کرکٹر شین وارن کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ کھلاڑیوں نے سیاہ پٹیاں باندھ کر سر جھکائے اور پشاور دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
شین وارن گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کے باعث 52 برس کی عمر میں اچانک انتقال کرگئے تھے۔ وہ تھائی لینڈ میں تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں قصہ خوانی بازار میں مسجد نماز جمعہ کے دوران خودکش حملے میں 57 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔