یوکرینی عوام سے اظہاریکجہتی لندن کے ریسٹورنٹ نے’چکن کیف‘ پیش کردی
’چکن کیف ‘ سے ہونے والی آمدنی یوکرینی پناہ گزینوں کی مدد پرخرچ کی جائیگی،مالک ریسٹورنٹ
BATTAGRAM:
یوکرینی عوام سے اظہاریکجہتی کے لئے لندن کے ایک ریسٹورنٹ نے 'چکن کیف' پیش کردی۔
روسی حملے کے باعث نقل مکانی کرنے والے یوکرینی شہریوں سے اظہاریکجہتی اوران کی مدد کے لئے لندن کے ایک ریسٹورنٹ کے کھانوں کی فہرست میں 'چکن کیف' بھی شامل کرلی گئی۔
ریسٹورنٹ کے اطالوی مالک کا کہنا ہے کہ یوکرین کے دارالحکومت کیف کے نام پررکھی گئی ڈش 'چکن کیف' سے ہونے والی آمدنی پناہ گزین یوکرینی شہریوں کی مدد کے لئے خرچ کی جائے گی۔
ریسٹورنٹ کے مالک کا یہ بھی کہنا تھا کہ 'چکن کیف' کی قیمت پانچ پاؤنڈ یعنی پاکستانی روپوں میں تقریبا ڈیڑھ ہزارروپے ہے۔ لوگ بڑی تعداد میں 'چکن کیف ' کھانے کے لئے مغربی لندن میں واقع ریسٹورنٹ کا رخ کررہے ہیں۔