ڈیجیٹل معیشت کیلئے بنیادی اجزا کے بعد ڈیجیٹل انقلاب کیلئے تیار ہیں رضا باقر

بنیادی انفراسٹرکچر فراہم کر کے ڈجیٹل مالی خدمات کی فراہمی کیلئے ٹھوس بنیادیں فراہم کردی گئی، گورنر اسٹیٹ بینک

انہوں نے موجودہ بینکاری ماحول میں چیلنجوں اور کوتاہیوں کو اجاگر کیا —فائل فوٹو

HYDRABAD:
گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا ہے کہ اہم ڈیجیٹل ذرائع اور ڈیجیٹل معیشت کے لیے بنیادی اجزا کے حصول کے بعد بڑے ڈیجیٹل انقلاب کے لیے تیار ہے۔

عالمی سامعین کے لیے اسٹیٹ بینک کے تحت "ڈیجیٹل بینکوں کا وعدہ" کے موضوع پر منعقدہ ویبینار سے خطاب کے دوران کہی۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ڈیجیٹل بینکوں کے لیے اسٹیٹ بینک کے فریم ورک کے پس پشت کلیدی مقصد ملک میں مالی شمولیت اور جدت طرازی کو فروغ دینا اور ایک ایسا ایکوسسٹم فراہم کرنا ہے جس میں صارف اور صارف کی سہولت کو ترجیح حاصل ہو۔


انہوں نے موجودہ بینکاری ماحول میں چیلنجوں اور کوتاہیوں کو اجاگر کیا اور کہا کہ اسٹیٹ بینک نے قانونی اور ضوابطی ماحول اور بنیادی انفراسٹرکچر فراہم کر کے ڈجیٹل مالی خدمات کی فراہمی کے لیے ٹھوس بنیادیں فراہم کر دی ہیں۔

ڈاکٹر رضا باقر نے مالی خدمات میں اختراع کو فروغ دینے کے لیے حال ہی میں اسٹیٹ بینک کے متعدد ایسے اقدامات کے بارے میں بتایا جن میں نان بینک اداروں اور فِن ٹیک اداروں کے داخلے کی رکاوٹیں دور کرنا، افراد کے لیے ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے میں آسانی، صارفین کو ڈیجیٹل آن بورڈنگ میں سہولت دینے کی خاطر ان ایپ بایومیٹرک توثیق اور پاکستان کا فوری ادائیگی کا نظام راست شامل ہیں۔

ڈاکٹر باقر نے اس بات پر زور دیا کہ اپنے صارف کو جانیے'(کے وائی سی)فریم ورک پر متعلقہ فریقوں سے اہم اقدامات پر بات چیت جاری ہے جس سے مالی ادارے صارف کی رضا مندی کے ساتھ کے وائی سی کی معلومات شیئر کرسکیں گے اور صارف کے ڈجیٹل سفر اور اوپن بینکاری میں بہتری آئے گی۔
Load Next Story