آصف زرداری مسلم لیگ ن کا کاندھا استعمال کر کے 2023 کی انتخابی مہم چلارہے ہیں حسان خاور

پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم کے بعد مسلم لیگ ن کی پنجاب میں مٹی پلید ہوجائے گی، ترجمان پنجاب حکومت

ترجمان پنجاب حکومت (فوٹو فائل)

کراچی:
پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا دعویٰ ہے کہ آصف علی زرداری ن لیگ کا کاندھا استعمال کر کہ 2023ء کے انتخابات کی مہم چلا رہے ہیں۔


لاہور میں نجی کانفرس کے بعد ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ پیپلزپارٹی انتخابی مہم مکمل کر جائے گی اور ن لیگ کی پنجاب میں مٹی پلید ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت کو لانگ مارچ کا حق ہے، پیپلزپارٹی کے لاہور میں داخل ہونے پر کسی قسم کی ہابندی نہیں ہے، خدشات کے باجود پی پی کو مکمل سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔

ایک سوال پر حسان خاور نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کی ٹیپ پھنس چکی ہے یہ 1980 کی ٹیپ ہے جو دہرائی جا رہی ہے، پنجاب میں عدم اعتماد کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمارا نمبر گیم پورا ہے اس لیے ہمیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے تاہم سیاسی ملاقاتیں معمول کا حصہ ہیں اور وزیر اعظم اپنے اتحادیوں سے ملتے رہتے ہیں۔
Load Next Story