بھارت 100 روپے واپس نہ کرنے پر دوست نے دوست کا سر کچل دیا

پولیس نے تعاقب کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا

پولیس نے تعاقب کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا, فوٹو: فائل

بھارت میں 100 روپے قرض واپس نہ کرنے پر طیش میں آکر ایک دوست نے دوسرے دوست کے سر پر اینٹ مار کر قتل کر دیا.

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے علاقے گراگئوم میں ایک دوست ارجن یشونت سنگھ نے دوسرے دوست منوج سے 100 روپے قرض لیا تھا، دونوں دوست ایک ساتھ ہی ملازمت بھی کیا کرتے تھے۔


منوج نے ادھار واپسی کا مطالبہ کیا جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی اور منوج نے طیش میں یشونت کے سر پر اینٹ دے ماری اور اس وقت تک مارتا رہا جب تک سر کچل نہیں گیا۔

ارجن یشونت کی موقع پر موت واقع ہوگئی جب کہ ملزم منوج فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کرلیا اور تعاقب کے بعد ملزم کو حراست میں لے لیا۔
Load Next Story