روس یوکرین تنازع ٹک ٹاک نے پالیسی تبدیل کرنے کا اعلان کردیا

صارفین اگلے چند دنوں میں لیبلز کے ظاہر ہونے کی توقع کرسکتے ہیں،ترجمان تک ٹاک

(فوٹو: فیس بک)

LUSAKA, ZAMBIA:
سوشل میڈیا کی مقبول ترین ایپلی کیشنز میں سے ایک ٹک ٹاک نے اعلان کیا ہے کہ وہ ریاستوں کے زیر کنٹرول میڈیا اداروں کی ویڈیوز پر لیبل لگانا شروع کررہا ہے تاکہ یہ علیحدہ سے واضح ہوسکیں۔

کمپنی کی ایک نیوز پوسٹ کے مطابق یوکرین پر روسی حملے کی وجہ سے پالیسی کو تیزی سے تبدیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، صارفین اگلے چند دنوں میں لیبلز کے ظاہر ہونے کی توقع کرسکتے ہیں۔

ٹِک ٹاک کے ترجمان نے ای میل کے ذریعے دی ورج کو بتایا کہ لیبل کم از کم کچھ روسی سرکاری میڈیا اکاؤنٹس پر لاگو کیے جائیں گے لیکن یہ نہیں بتایا کہ کون سے یا کتنے؟،تاہم ٹک ٹاک پر ایک روسی میڈیا آر ٹی کا ویری فائیڈ اکاؤنٹ موجود ہے۔


ٹک ٹاک ترجمان نے مزید بتایا کہ لیبلز باضابطہ طور پر نظر آئے گا۔

اس سے قبل سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمز پر روسی مواد کے خلاف ویڈیوز پر لیبل لگے جاچکے ہیں، جس کا آغاز یوٹیوب نے 2018 میں کیا تھا جبکہ ٹوئٹر اور فیس بک نے 2020 میں لیبلز لاگو کرنے کا عمل شروع کیا تھا۔

یوکرین پر روس کے حملے کے بعد کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے روسی ریاست کے زیر کنٹرول میڈیا جیسے آر ٹی اور اسپوٹنک کے مواد بند کردئیے ہیں۔

دوسری جانب ریڈڈیٹ نے روسی میڈیا آؤٹ لیٹس کے لنک پر پابندی لگادی ہے جبکہ فیس بک اور یوٹیوب نے یورپ میں ان کے مواد کو بلاک کردیا ہے۔
Load Next Story