لیاقت جتوئی کو عوام نے یکسر مسترد کردیااراکین سندھ اسمبلی

پیپلز پارٹی میں ایسے مفاد پرستوں کیلیے جگہ نہیں، عمران ظفر لغاری، فیاض بٹ

پیپلز پارٹی میں ایسے مفاد پرستوں کیلیے جگہ نہیں، عمران ظفر لغاری، فیاض بٹ، فوٹو : فائل

ارکان سندھ اسمبلی عمران ظفر لغاری اور فیاض بٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ لیاقت جتوئی جیسے مفاد پرست اور بے ضمیر شخص کو عوام نے یکسر مسترد کردیا ہے اور وہ اب سیاست کے کھوٹے سکے ہیں۔


انھوں نے کہا کہ آمروں کی چمچہ گیری کرنے والے لیاقت جتوئی کے بیٹے نے پرویز مشرف کے دور حکومت میںضلعی ناظم کی حیثیت سے ریکارڈ توڑ کرپشن کی اب منتیں کرکے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لیے کوشش کر رہے ہیں لیکن پیپلز پارٹی میں ایسے مفاد پرستوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ دریں اثناء رکن سندھ اسمبلی امداد پتافی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چوہدری نثار کی حیثیت نواز شریف کے قصیدہ خواں کی ہے، عوامی لیڈر ہونے کے دعوے کرنے والے یونین کونسل کی ایک نشست بھی حاصل نہیں کرسکتے۔

پیپلزپارٹی پرتنقیدکرنے والے ذرا اپنا محاسبہ بھی کریں کہ ان کا ماضی لوٹ مار اور ملک کو نقصان پہنچانے کے سوا کچھ نہیں رہا،چوہدری نثار کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف بیان بازی کر رہے ہیں ،عدلیہ پر حملے ، قومی خزانہ کی لوٹ مار اور اقرباء پروری مسلم لیگ (ن) کا وتیرہ رہا ہے۔
Load Next Story