فضائیہ ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت بھی کرتی ہے ایئر چیف
سرگودھین میں اسپرٹ ٹرسٹ اسکول کی تقریب میں 15 ملکوں کے سفیروں کی شرکت
SUKKUR:
فضائیہ ملک کے دفاع کے ساتھ ملک کی نطریاتی سرحدوں کی حفاظت بھی کرتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے سرگودھین اسپرٹ ٹرسٹ پبلک اسکول راشد آباد ٹنڈوالہ یار میں نویں یوم تاسیس کے موقع پر خطاب میں کیا۔ تقریب میں ناروے، نیوزی لینڈ، سری لنکا، آسٹریلیا، ترکی، پولینڈ اور کینیڈا سمیت دیگر 15 ملکوں کے سفیروں نے شرکت کی جبکہ SOBA کے چیئرمین تسنیم نورانی، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر کموڈور ریٹائرڈ ارشاد احسن، سینئر سفارت کار مسٹر اردلفو، ایس ایس ٹی کے پرنسپل نیر قیوم خواجہ، طلبہ کے والدین، سیاستدانوں، سول سرونٹس اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے دیگر صوبوں میں بھی ایس ایس ٹی کی طرز کے ادارے بنانے کا عزم ظاہر کیا۔ قبل ازیں تقریب میں طلبہ نے آرٹ نمائش پر مبنی اسٹالز، خاکوں، رقص اور ملی نغموں کے ذریعے ترقی اور قومی اتحاد کے پیغامات کو خوبصورت انداز میں پیش کیا۔ طلبہ کی جانب سے سندھ کا ایک ماڈل ولیج تیار کیا گیا تھا جس میں سندھ کی ثقافت، کلچر، موسیقی اور دیگر دلچسپ چیزیں رکھی گئی تھیں، ملاکھڑا کے مقابلے بھی کرائے گئے۔