پیکا کیخلاف پی ایف یو جے کی درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس

عدالت نے ایف آئی اے سے پیکا کی سیکشن 20 کے تحت زیر التوا شکایات کی رپورٹ طلب کرلی

عدالت نے ایف آئی اے سے پیکا کی سیکشن 20 کے تحت زیر التوا شکایات کی رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواست پر اٹارنی جنرل و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 مارچ کو جواب طلب کرلیا۔

ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی پیکا کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے نوٹس جاری کردیا۔


یہ بھی پڑھیں: امید ہے پارلیمنٹ میں حکومتی ارکان پیکا کیخلاف ووٹ دیں گے، شہبازشریف

عدالت نے ایف آئی اے سے پیکا کی سیکشن 20 کے تحت زیر التوا شکایات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے پیکا کے تحت کیس پراسس کرنے سے متعلق عدالت کو آگاہ کرے، دونوں درخواستوں کو دیگر کیسز کے ساتھ یکجا کر کے 10 مارچ کو سماعت کی جائے گی۔
Load Next Story