طالبان ایشو پر نواز شریف عمران آن بورڈ تھے فوج نہیں شیخ رشید
میجر کی شہادت ناقابل برداشت تھی،ایف سی اہلکاروں کے قتل پر دفتر خارجہ نے ایک لفظ نہیں بولا
پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاہے کہ طالبان کے متعلق نوازشریف اور عمران خان آن بورڈ تھے مگر فوج نہیں تھی، میجر اور ایف سی اہلکاروں کی شہادت اسے برداشت نہیں، ہماری 23 لاشیں افغانستان میں گریں مگردفترخارجہ والے احتجاج کا ایک لفظ نہیں بول سکے۔
انھوں نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام فیس ٹوفیس میں میزبان معیدپیرزادہ سے گفتگو میں کہا کہ ٖڈائیلاگ اور ٹھوکا ٹھاکی دونوں جاری رہے گی، اختتام مذاکرات پرہوگا، کراچی میں ایم کیو ایم اور طالبان جس طرح آمنے سامنے آرہے ہیں، ان کی آخری لڑائی ہوگی، ہمیں ایم کیو ایم کو آن بورڈر کھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اپنا آپ تبدیل کرنا ہوگا، ان کا مسئلہ 72سالہ شخص کو سزا دلوانا نہیں بلکہ ملکی امن اور اس کی ترقی ہونا چاہیے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ن لیگ سمیت تمام سیاسی جماعتوں میں انتشار آچکا ہے، چودھری نثار کو زیادہ دیرتک چلتے نہیں دیکھ رہا۔ انھوں نے مزیدکہاکہ افتخار چودھری اپنے بیٹے کے مقدمے میں خراب ہوئے، راولپنڈی میٹروبس کا منصوبہ 60،70ارب سے کم نہیں ہوگا، پتہ نہیں یہ حکومت رہے یا نہ رہے مگر یہ منصوبہ درمیان میں لٹک جائے گا، میں اس مسئلے پر عدالت جانے سے پہلے شہباز شریف سے ملنا چاہوں گا، انھیں سمجھاؤں گاکہ اس کی بجائے ایکسپریس وے پر کام کرلیں، ان کی جے جے ہو جائیگی۔