لڑکی کے بھیس میں مردوں کو ہراساں اور بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
جعلی آئی ڈی استعمال کرکے فیس بک پر مردوں سے دوستی کرتا تھا
ایف آئی اے سائبر کرائم حیدرآباد نے لڑکی کے بھیس میں مردوں کو ہراساں اور بلیک کرنے میں ملوث ملزم کو سانگھڑ سے گرفتار کرلیا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے عمران ریاض کے مطابق شاہ زیب ولد عبدالحکیم نامی ملزم متعدد متاثرین کو بلیک میل کرنے اور ہراساں کرنے کے ساتھ شکایت کنندہ کی فحش تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہا تھا۔
ملزم لڑکی کی فیس بک آئی ڈی کی جعلی آئی ڈی استعمال کرکے فیس بک پر مردوں سے دوستی کرتا تھا، فائزہ پروین نامی لڑکی کے بھیس میں وہ مردوں کو سمجھوتہ کر کے ویڈیو کال پر لاتا تھا اور انہیں بلیک میل کرنے کے لیے ویڈیوز ریکارڈ کرتا تھا۔
پہلے وہ متاثرین کو غیراخلاقی تعلقات کی پیشکش کرتا تھا اور ان کے انکار پر فحش ویڈیوز اور تصاویر ڈیلیٹ کرنے کے لیے پیسے مانگتا تھا۔
فیس بک حکام نے اس آئی ڈی کو بھی ناپسندیدہ پوسٹس اپ لوڈ کرنے اور کمیونٹی کی معیاری پالیسیوں کی خلاف ورزی کی وجہ سے محدود کر دیا تھا۔
ملزم کے الیکٹرانک گیجٹس کے تکنیکی تجزیے سے بچے سمیت 8 افراد کی فحش ویڈیوز کی موجودگی کی تصدیق ہوئی، جنہیں وہ بلیک میل کر رہا تھا۔