وزیراعظم نے گورنر سندھ کو علیم خان کو منانے کی ذمہ داری سونپ دی
پی ٹی آئی کور کمیٹی کا وزیراعظم کو جہانگیر ترین اور علیم خان سے خود رابطہ کرنے کا مشورہ
کراچی:
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عدم اعتماد والے شوق پورا کر لیں، ہماری تیاری مکمل ہے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ کے پی ، گورنر کے پی کے ، گورنر سندھ ، گورنر پنجاب، وفاقی وزراء شاہ محمود ، اسد عمر، پرویز خٹک، بابر اعوان اور دیگر کورکمیٹی ممبران شریک ہوئے۔
اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے خلاف حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔
کمیٹی کو ناراض حکومتی رہنماؤں سے ہونے والے رابطوں پر بریفنگ دی گئی اور جہانگیر ترین علیم خان کے مجوزہ اتحاد پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بتایا کہ میں علیم خان سے رابطے میں ہوں۔
وزیراعظم نے عمران اسماعیل اور پرویز خٹک کو ناراض حکومتی ارکان سے رابطوں کی ہدایت کی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل لاہور کا ہنگامی دورہ کریں گے اور آج ہی علیم خان سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق سینیئر پارٹی رہنماؤں نے وزیراعظم کو ناراض ارکان سے خود رابطہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جہانگیر ترین اور علیم خان سے خود رابطہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے سینئر رہنما علیم خان کا جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا فیصلہ
مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کور کمیٹی کو قانونی امور پر بریفنگ دی جب کہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر بھی گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عدم اعتماد والے شوق پورا کر لیں، ہماری تیاری مکمل ہے، جمہوری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، جن کو مقدموں کا خطرہ ہے وہ لوٹی ہوئی دولت کے ذریعے انقلاب نہیں لا سکتے۔
اجلاس میں وزیراعظم نے جنوبی پنجاب صوبے کا بل قومی اسمبلی لانے کا فیصلہ بھی کیا۔
علاوہ ازیں وزیراعظم نے کل ایک مرتبہ پھر وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا۔یہ مسلسل تیسرے ہفتے کابینہ اجلاس ملتوی کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے عمران خان کو انٹرا پارٹی انتخابات کےلیے خط لکھ دیا
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں انٹرا پارٹی انتخابات کروانے کے لیے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں وزیراعظم عمران خان کو ہدایت کی گئی ہے کہ تحریک انصاف کو 13 جون تک انٹرا پارٹی انتخابات منعقد کروانے کی پابند ہے۔
ای سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کے لیے مزید مہلت نہیں دی جائے گی، گزشتہ برس کورونا وائرس کے باعث وزیراعظم نے انٹراپارٹی انتخابات کے لیے ایک سال کی مہلت مانگی تھی۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعظم کی انٹراپارٹی انتخابات کے لیے ایک سال کی مہلت کی درخواست منظور کرلی تھی۔