اب عمران نیازی گھبرائیں گے اور قوم کی گھبراہٹ کم ہوگی شہباز شریف
عمران خان کا رویہ گھبراہٹ کا ثبوت ہے، گالیاں عدم اعتماد کا رستہ نہیں روک سکتیں، صدر ن لیگ
کراچی:
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں عمران نیازی مزید گھبرائیں گے، قوم کی گھبراہٹ کم ہوتی جائے گی۔
قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے بیان میں کہا کہ تحریک عدم اعتماد عوام کا مطالبہ ہے، اپوزیشن عوام کے فیصلے پر عمل کررہی ہے، ملک کو معاشی دیوالیہ پن سے بچانے کے لئے تحریک عدم اعتماد ہی راستہ ہے، معیشت کی بحالی، عوام کو مہنگائی سے نجات اور ریلیف دینے کے لئے اس حکومت کو ہٹانا لازم ہے، وہ بارودی سرنگیں صاف کرنا پڑیں گی جو موجودہ حکومت نے معیشت اور ملک کی بنیادوں میں بچھائی ہیں۔
شہبازشریف نے کہا کہ مہنگائی عوام کی برداشت سے باہر ہے، وہ ظالم حکومت سے نجات چاہتے ہیں، مہنگائی سے نجات دلانے کے لئے موجودہ حکومت سے نجات شرط اول ہے، مہنگائی کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے، اس کی غلط پالیسیز اور فیصلے ہیں، عمران نیازی کی خارجہ امور پر کنٹینر والی ناسمجھ گفتگو ریاست پاکستان کے لئے گھبرانے والی بات ہے، ریاست اور عمران نیازی کی سمت باہم مخالف ہیں، یہ قومی مفادات کے لئے نیک شگون نہیں۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی اپنی سیاست اورساکھ خراب کرچکے، پاکستان کی عالمی سیاست اورساکھ خراب نہ کریں، ملک میں سیاست ڈبونے والا پاکستان کی عالمی سیاسی پوزیشن پر نہ بولے تو بہتر ہے، جوہری پاکستان کے وزیراعظم کی خارجہ امور پر غیرمحتاط گفتگو قومی مفادات کے لئے خطرناک ہے، قیادت کے غلط فیصلوں کی قیمت ممالک اور عوام کو ادا کرنا پڑتی ہے، احساس کریں۔
صدر ن لیگ نے کہا کہ گالیاں تحریک عدم اعتماد کا راستہ نہیں روک سکتیں، رویہ گھبراہٹ کا ثبوت ہے، آنے والے دنوں میں عمران نیازی مزید گھبرائیں گے، قوم کی گھبراہٹ کم ہوتی جائے گی۔