عمران خان بجلی چوروں کی پشت پناہی کررہے ہیں عابد شیرعلی
242 ارب کے قریب سبسڈی دینے کے باوجود بجلی چوری اور کنڈا کلچر ختم نہیں ہو رہا
وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہاہے کہ عمران خان مجھ پر اس لیے تنقید کرتے ہیں کہ وہ بجلی چوروں کی پشت پناہی کر رہے ہیں، میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کر رہا ہوں۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہاکہ حکومت کی جانب سے بجلی پر 242 ارب کے قریب سبسڈی دینے کے باوجود ملک میں بجلی چوری اور کنڈا کلچر ختم نہیں ہو رہا۔ کنڈا کلچر اور بجلی چوری کے باعث ٹیرف اور بجلی کے بلوں میں اضافہ کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے سارا ملبہ حکومت پر گرتا ہے۔ پورے ملک میں بجلی چوری کے خلاف مہم کا آغاز کرتے ہوئے اے بی ایل کا اجرا بھی کیا جا رہا ہے جس کے بعد کنڈا کلچر کا خاتمہ ہو جائے گا۔