وزیر اعظم کا یورپی یونین کونسل سے یوکرین تنازع پرتشویش کا اظہار

یورپی یونین کونسل کے صدر سے یوکرین کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا، عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے انسانی امداد کی اہمیت پر زور دیا—فائل فوٹو

کراچی:
وزیر اعظم عمران خان نے یورپی یونین کونسل کے صدر سے روس اور یوکرین فوجی تنازع پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

عمران خان نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر کیا کہ آج یورپی یونین کونسل کے صدر سے یوکرین کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا اور میں نے ترقی پذیر ممالک پر ماسکو کیف فوجی تنازع کے منفی اقتصادی اثرات کو اجاگر کیا۔




انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین فوجی تنازع پر تشویش کا اظہار کیا، میں جنگ بندی اور تناؤ میں کمی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے انسانی امداد کی اہمیت پر زور دیا، بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کی اپیل کا اعادہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اتفاق کیا کہ پاکستان جیسے ممالک اس کوشش میں سہولت کار کا کردار ادا کر سکتے ہیں، مشترکہ مقاصد کو فروغ دینے کے لیے قریبی مصروفیت کا منتظر ہوں۔
Load Next Story