ڈیفنس میں ڈاکوؤں نے خواتین کو گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا
واردات کے دوران ڈاکو خواتین سے طلائی چوڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین کر باآسانی فرار ہوگئے
BEIJING:
شہرقائد کے پوش علاقے ڈیفنس میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گھر کی دہلیز پر 2 خواتین کو دن دیہاڑے لوٹ لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیفنس میں قائم بنگلے کے مین گیٹ پر 2 خواتین خریداری کے بعد آئیں تو اتنے میں پہلے ایک ڈاکو موقع پر پہنچا جس کے چند لمحوں بعد دوسری موٹر سائیکل پر اس کے دیگر 2 ساتھی بھی آگئے۔
بعد ازاں ڈاکوؤں نے دونوں خواتین سے لوٹ مار کی، واردات کے دوران ڈاکو خواتین سے طلائی چوڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین کر باآسانی فرار ہوگئے۔
اس حوالے سے گزری پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ واردات 5 مارچ کو ہوئی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے، تاہم واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور پولیس ڈاکوؤں کا سراغ لگانے کی کوششیں کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈوز کی تعیناتی کے باوجود کراچی میں جرائم کی وارداتوں کا جن کسی بھی صورت قابو میں آنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔
پولیس کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر مبینہ پولیس مقابلوں میں زخمی سمیت دیگر ڈاکوؤں کی گرفتاری کے دعوے تو ضرور کیے جا رہے ہیں لیکن اسٹریٹ کرمنلز جب اور جہاں چاہیں اپنے ہدف کو نشانہ بنا کر فرار ہو جاتے ہیں۔