نئے کپڑوں کی فرمائش پر شوہر نے بیوی کو چھوڑ دیا

شوہر بیوی کو شوپنگ لے گیا اور پھر وہاں سے خاتون کو میکے یہ کہتے ہوئے بھیج دیا کہ میں اب تمہارے ساتھ نہیں رہنا چاہتا

بیوی نے سسرال والوں پر اذیت اور جہیز کا طعنہ دینے کا بھی الزام عائد کیا (فوٹو، فائل)

بھارت میں نئے کپڑوں کی فرمائش کرنے پر شوہر نے بیوی کو چھوڑ دیا اور کہا کہ میں تمہیں مزید اپنے ساتھ نہیں رکھ سکتا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی شہر احمد آباد میں پیش آیا جہاں بیوی نے تقاضہ کیا کہ اس کے کپڑے پرانے ہوچکے ہیں اور فٹ بھی نہیں آتے لہذا اسے نئے کپڑے دلا دیں جس پر شوہر اسے شوپنگ پر لے گیا اور پھر وہاں سے خاتون کو میکے یہ کہتے ہوئے بھیج دیا کہ میں اب تمہارے ساتھ نہیں رہنا چاہتا۔


رپورٹ میں بتایا گیا کہ بیوی نے الزام عائد کیا ہے کہ سسرال والے اسے اذیت پہنچاتے اور جہیز کا طعنہ بھی دیتے تھے۔ 38 سالہ خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف پولیس کو شکایت بھی درج کرا دی۔

بیوی کا کہنا ہے کہ اس کی شادی 2016 میں ہوئی تھی جس کے بعد وہ 2017 میں بھی میکے چلی گئی تھی لیکن انہوں نے 2021 میں پھر سے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔

خاتون نے بتایا کہ سسرال والے تقریباً پندہ لاکھ بھارتی روپے کے جہیز کا مطالبہ کررہے تھے اور پھر کپڑے کی فرمائش پر شوہر نے مجھے چھوڑ دیا، اس صورت حال کے سبب میں نے خود بھی الگ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Load Next Story