امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 4 افراد ہلاک 2 زخمی

فائرنگ اس وقت کی گئی جب قبیلے کے لوگ ملزم اور اس کے بیٹے کو قبیلے سے نکالنے کے حوالے سے اجلاس میں شریک تھے، پولیس

ہلاک ہونے والوں کی عمریں 19 سے 50 سال کے درمیان تھی، پولیس۔ فوٹو؛ فائل

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں امریکی انڈین قبائلی سنٹر میں فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔


مقامی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شمال میں واقع امریکن انڈین قبائلی سنٹر کیڈرا ولے رنچیریا آفس میں خاتون کی اندھا دھند فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے، ہلاک ہونے والوں کی عمریں 19 سے 50 سال کے درمیان تھی اور مرنے والوں میں قبیلے کا سربراہ بھی شامل ہے۔

پولیس چیف کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والی عورت کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا ہے، فائرنگ اس وقت کی گئی جب قبیلے کے لوگ ملزمہ اور اس کے بیٹے کو قبیلے سے نکالنے کے حوالے سے اجلاس میں شریک تھے۔ پولیس چیف کا کہنا تھا کہ ملزم نے واقعے کے بعد فرار ہوتے ہوئے قصائی کی دکان سے ایک چاقو چھینا اور 2 مزید لوگوں کو زخمی کر دیا۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
Load Next Story