یوکرین میں پھنسے پاکستانی پی آئی اے کے خصوصی طیارے سے وطن واپس پہنچ گئے

طیارہ 232 پاکستانیوں کو لے کر رات بارہ بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا

ایئرپورٹ پہنچنے پر پاکستانی شہری فرطِ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے (فوٹو اسکرین گریپ)

OTTAWA:
قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ یوکرین میں پھنسے 232 پاکستانیوں کو لے کر وطن واپس پہنچ گیا۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کا خصوصی طیارے کے ذریعے یوکرین میں پھنسے 232 پاکستانی طالب علم اور شہری اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے وزارتِ خارجہ اور حکومت کی ہدایت پر طیارہ علی الصبح پاکستان سے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا روانہ کیا تھا۔

پی کے 7788 نے رات 12 بجے اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر لینڈ کیا، وطن واپس پہنچنے پر طالب علم اور پاکستانی شہری فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور اپنی سرزمین پر قدم رکھتے ہیں اُن کی آنکھیں نم ہوگئیں۔
Load Next Story