پی ٹی آئی کارکن کیخلاف اپنی ہی خواتین ونگ کی عہدیدار کو ہراساں کرنے کا مقدمہ

پی ٹی آئی جلوس کے استقبالیہ کنٹینر پر پی ٹی آئی کارکنوں نے خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اور ہراساں کیا

پی ٹی آئی جلوس کے استقبالیہ کنٹینر پر پی ٹی آئی کارکنوں نے خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اور ہراساں کیا

SIALKOT:
شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکن سمیت دیگر نامعلوم افراد کے خلاف اپنی ہی خواتین ونگ کی عہدیدار کو ہراساں کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔

شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے پی ٹی آئی خواتین ونگ کی عہدیدار صنوبر فرحان کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 293 سال 2022 بجرم دفعات 354 ، 504 اور 506/34 کے تحت پی ٹی آئی کے کارکن ارسل اور دیگر نامعلوم صورت شناس افراد کے خلاف درج کرلیا۔


مدعیہ کے مطابق وہ پی ٹی آئی لیڈیز ونگ کی ورکر ہے اور 6 مارچ کو قائد آباد چوک ملیر پل کے نیچے لیڈیز کنٹینر پر موجود تھی جو کہ پی ٹی آئی کے جلوس کے استقبال کے سلسلے میں لگایا گیا تھا ، میرے ہمراہ کنٹینر پر امبرین سمیت دیگر خواتین ورکرز بھی تھیں کہ پی ٹی آئی کا کارکن ارسل خان اور اس کے دیگر 10 سے 12 نامعلوم ساتھی آئے اور کنٹینر پر چڑھ گئے اور مجھے تنگ کرنا شروع کر دیا ، اس دوران میرے ساتھ نازیبا حرکات ، غلط قسم کی زبان استعمال اور ہراساں کیا اور کنٹینر سے نیچے اتر کر بھی گالم گلوچ کرتے ہوئے دھمکیاں دیں۔

مدعیہ کے مطابق یہ تمام واقعہ میری دوست امبرین اور دیگر خواتین ورکرز نے بھی دیکھا ، بعدازاں پارٹی عہدیداران کو بتایا۔ پولیس نے خاتون ورکر کی جانب سے نامزد ملزم سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔
Load Next Story