آسٹریلیا کے شہرسڈنی میں طوفانی بارش اورسیلاب2 افراد ہلاک

سڈنی میں مسلسل 16 روزکی بارش سے سڑکیں دریا بن گئیں اورنشیبی علاقے زیرآب آگئے

سڈنی کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کا کام جاری ہے:فوٹو:فائل

لاہور:
آسٹریلیا کے شہرسڈنی میں شدید بارش اورسیلاب سے دوافراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کے شہرسڈنی میں طوفانی بارشوں اورسیلاب سے ہزاروں افراد محفوظ مقامات پرمنتقل ہوگئے۔


سڈنی میں مسلسل 16 روز کی بارش سے سڑکیں دریا بن گئیں اورنشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ بجلی اورمواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔ سیکڑوں صارفین کوبجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔ شدید بارش سے پروازوں کا شیڈول متاثرہوا اورمسافرائیرپورٹ پرپھنس گئے۔

سڈنی میں سڑکوں سے پانی نکالنے اورریلوے لائنز کی بحالی کا کام جاری ہے تاہم ریسکیو ورکرزکوبارش کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات نے سڈنی میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔آسٹریلیا کے مشرقی علاقوں میں بھی سیلاب اوربارشوں نے معمول کی زندگی مفلوج کردی ہے۔
Load Next Story