سبی میں بم دھماکے میں 7 افراد جاں بحق

دھماکا ایسے موقع پر ہوا جب سبی شہر میں میلہ جاری ہے جس میں صدر پاکستان عارف علوی بھی شریک ہوئے

دھماکا ایسے موقع پر ہوا جب سبی شہر میں میلہ جاری ہے جس میں صدر پاکستان عارف علوی بھی شریک ہوئے فوٹو: سوشل میڈیا

PARIS:
بلوچستان کے شہر سبی میں جیل روڈ پر بم دھماکے میں 7 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو کارکنوں نے زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرکے شواہد اکھٹے کئے جارہے ہیں۔


وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سبی بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے سبی کے تاریخی میلے کو سبو تاژ کرنے کی کوشش کی۔

یہ دھماکا ایسے موقع پر ہوا جب بلوچستان میں سالانہ منعقد ہونے والے سبی میلہ میں صدر پاکستان عارف علوی بھی شریک تھے۔
Load Next Story