لاہور میں 6 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار

چھے سالہ متاثرہ بچہ سپارا پڑھنے گھر سے نکلا تھا جسے شکیل نامی محلے دار نے بدفعلی کا نشانہ بنایا

پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا (فوٹو، فائل)

کراچی:
صوبہ پنجاب کے دارالحکومت میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم شکیل کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے لاہور کے علاقے نشتر کالونی سے ملزم کو گرفتار کیا، چھے سالہ بچہ سپارا پڑھنے گھر سے نکلا تھا جسے شکیل نامی محلے دار نے بدفعلی کا نشانہ بنایا۔


متاثرہ بچے نے گھر آکر سارا ماجرا بتایا جس پر پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر ملزم شکیل کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او نشتر کالوجی انسپکٹر مقصود گجر کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ دوسری جانب ایس پی ماڈل ٹاؤن وقار کھرل نے عزم کا اظہار کیا کہ بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے، ملزم کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دونوں لاہور پولیس نے غازی آباد علاقے سے 11 سالہ بچے سے زیادتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا تھا۔
Load Next Story