اے این ایف نے منشیات کی بھاری کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

ویگو ڈبل کیبن اور کار سے مجموعی طور پر 240 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی ہے

اے این ایف نے دوران کارروائی نیک محمد اور سلمان خان نامی دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، فوٹوایکسپریس

اے این ایف نے منشیات کی بھاری کھیپ اسلام آباد اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔


حکام کے مطابق اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف اسلام آباد نے موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب دو مشکوک گاڑیوں کو روک کر چیک کیا۔ ویگو ڈبل کیبن اور کار سے مجموعی طور پر 240 کلوگرام منشیات جس میں 162 کلوگرام چرس اور 78 کلوگرام افیون شامل ہے برآمد ہوئی۔

اے این ایف نے دوران کارروائی نیک محمد اور سلمان خان نامی دو ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ملزمان سے مزید تفتیش جاری جس کے دوران انکشافات کی توقع ہے۔
Load Next Story