کرکٹ قوانین میں نئی تبدیلیاں کردی گئیں

قانون کا اطلاق اکتوبر سے ہوگا

(فوٹو: آئی سی سی)

میرلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے کرکٹ کے میدان میں کے لیے نئے قوانین پیش کردیے۔

ایم سی سی جانب سے بنائے گئے نئے قوانین درج ذیل ہیں۔

کھیل کے دوران گیند کو تھوک لگا کر چمکانے پر مکمل پابندی جبکہ گیند پر تھوک لگانے کے عمل کو اب ٹیمپرنگ تصور کیا جائے گا۔

گیند ڈیلیوری سے قبل نان اسٹرائیکر اینڈ پر پلیئر کیریز چھوڑنے پر آؤٹ ہوسکتا ہے جبکہ نان اسٹرائیکر کے گیند ہونے سے قبل رن آؤٹ پر گیند کو اوور میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

ایم سی سی نے منکڈنگ کو باضابطہ رن آؤٹ کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے جس میں بولر کریز سے باہر نان اسٹرائیکر بلےباز کو آؤٹ کرسکے گا۔

اسی طرح میدان میں کسی شخص یا جانور کے آنے کی صورت میں امپائر گیند کو ڈیڈ قرار دینے کا اہل ہوگا۔
Load Next Story