کنگنا رناوت کو جاوید اختر کے معاملے پر عدالت سے پھر مایوسی کا سامنا
کنگنا رناوت کی دو درخواستوں کو عدالت نے مسترد کردیا
بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت کو جاوید اختر کی جانب سے دائر مقدمے پر ایک بار پھر عدالت سے مایوسی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ سیشن کورٹ نے اُن کا کیس منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوت نے ممبئی کی سیشن کورٹ میں نغمہ نگار اور شاعر جاوید اختر کی جانب سے دائر مقدمے کو دوسری عدالت منتقل کرنے کی 2 درخواستیں دائر کی تھیں۔ ایڈیشنل سیشن جج ایس ایم بوسلے نے کنگنا رناوت کی دائر کردہ دونوں درخواستوں پر سماعت کے بعد انہیں مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا۔
مزید پڑھیں: جاوید اختر کو کنگنا رناوت کیخلاف کیس میں ناکامی کا سامنا
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اداکارہ نے چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ سے رجوع کیا اور مقدمہ پولیٹن مجسٹریٹ منتقل کرنے کی استدعا کی تھی، جس پر دونوں درخواستوں کو مسترد کردیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ جاوید اختر نے کنگنا رناوت کے خلاف 2020 میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرایا تھا جس میں انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ کنگنا رناوت نے ہریتھک روشن کے ساتھ ٹی وی چینل پر لڑائی کے دوران تبصروں میں خواہ مخواہ میرا ذکر کیا جس سے نہ صرف میری ساکھ کو نقصان پہنچا بلکہ بدنامی بھی ہوئی۔