تحریک عدم اعتماد ایم کیو ایم کا آصف زرداری اور چوہدری شجاعت سے آج ملاقات کا فیصلہ
ایم کیو ایم کے رہنما آج آصف زرداری اور چوہدری شجاعت سے ملاقاتیں کریں گے
کراچی:
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے تحریک عدم اعتماد پر مزید مشاورت کے لیے آج مسلم لیگ ق کے سربراہ اور آصف زرداری سے ملاقات کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے یوم تاسیس کے بعد صحافیوں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے صورت حال ابہام کا شکار ہے، بہت زیادہ کنفیوژن ہے اور کچھ معلوم نہیں کیا ہونے جارہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں بہت سے لوگوں نے ملا قات کی دعوت دی ہے، ایم کیو ایم کا وفد کل اسلام آباد جارہا ہے ہوسکتا ہے آصف زرداری سے بھی ملا قات ہوجائے البتہ مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات شیڈول ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کیا ہوگا اس حوالے سے کوئی کچھ نہیں بتاسکتا، بس کہیں ایسا نا ہوا تبد یلی لا نے والے خود تبد یل ہو جا ئیں۔
مزید پڑھیں: تحریک عدم اعتماد، ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے دو بڑے مطالبات کردیے
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا وفد چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے لیے صبح گیارہ بجے اُن کی رہائش گاہ پہنچے گا، جس کی قیادت خالد مقبول صدیقی کریں گے، ملاقات میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی جائے گی۔