کوئٹہ سے ایران جانے والی مال بردار ٹرین کو حادثہ
واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
کراچی:
بلوچستان کے علاقے نوکنڈی میں مال بردار ٹرین کو حادثہ پیش آیا جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ سے ایران جانے والی مال بردار ٹرین کو نوکنڈی کے علاقے تفتان کے قریب اُس وقت حادثہ پیش آیا جب 9 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
واقعے کے بعد ریسکیو رضاکاروں کو ایمبولینسز کے ہمراہ جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ٹریک کی بحالی کے لیے کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔