مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی کا عثمان بزدار پر اظہارِ اعتماد

ہمیں عثمان بزدار کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے، اشرف انصاری

[فائل-فوٹو]

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی اشرف انصاری نے ملاقات کی جس میں انہوں نے عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اشرف غنی نے ملاقات کے دوران عثمان بزدار سے کہا کہ آپ نے ہمیشہ ہماری بات سنی اور ہمارے مسائل حل کئے ہیں، ہمیں آپ کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے۔


دوسری جانب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سیاست میں شرافت اور دیانت کے اصولوں کو فروغ دیا ہے۔ اپوزیشن کا منفی بیانیہ عوام نے پہلے بھی مسترد کیا، اب بھی کریں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ ون مین شو پر یقین نہیں رکھتا، پنجاب میں تمام فیصلے مشاورت سے کئے جاتے ہیں، نیت نیک اورسمت درست ہے جبکہ تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر کا ایجنڈا ترقی کے سفر کو روکنا ہے۔

عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ مخالفین کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت کے مشن کو مزید تیزی سے آگے بڑھا رہے ہیں۔ ہم نے کھوکھلے نعرے نہیں لگائے، صرف عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔
Load Next Story