موٹرسائیکل سوار باپ اور 2 بیٹے ٹرالر کی زد میں آکر جاں بحق

حطرناک ٹریفک حادثے کے بعد تینوں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچا دیا گیا ہے

ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا (فوٹو، فائل)

لاہور:
شہرقائد کے علاقے ماڑی پور روڈ پر موٹر سائیکل سوار باپ اور 2 بیٹے ٹرالر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڑی پور روڈ پر جان لیوا حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے تینوں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچایا۔


اس حوالے سے ایس ایچ او ڈاکس پرویز سولنگی نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 45 سالہ زبیر اس کے 2 بیٹوں 22 سالہ نعمان اور 20 سالہ عبید کے نام سے کی گئی جو کہ ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھے اور ٹرالر کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہار گئے۔

انہوں ںے کہا کہ ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم پولیس نے ٹرالر کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور ڈرائیور کی تلاش میں پولیس چھاپے بھی مار رہی ہے، حادثے کے باعث وقتی طور پر ٹریفک کی رونی متاثر ہوئی، بعد ازاں پولیس نے صورتحال پر قابو پاتے ہوئے ٹریفک بحال کرا دیا۔

 
Load Next Story