’’باہو بلی‘‘ کے ہیرو پربھاس کو شادی کے5000 پیغامات موصول

شادی کی وہ تمام درخواستیں میری لیے بڑی الجھن بن گئیں، اداکار پربھاس

شادی کی وہ تمام درخواستیں میری لیے بڑی الجھن بن گئیں، اداکار پربھاس فوٹوفائل

PESHAWAR:
بھارت کی سپر ہٹ فلم ''باہو بلی'' کے ہیرو تیلگو اداکار پربھاس کو شادی کے 5000 پیغامات موصول ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پربھاس کا شمار بالی ووڈ کے سلو میاں کی طرح انڈیا کے اہل بیچلرز میں ہوتا ہے۔ اداکار پربھاس نے اپنی آنے والی فلم ''رادھے شیام'' کی تشہیر کے سلسلے میں دئیے گئے انٹرویو میں اپنی شادی کی منصوبہ بندی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ فلم ''باہو بلی'' کے بعد انہیں 5000 سے زائد شادی کے پیغامات موصول ہوئے۔


پربھاس نے کہا شادی کی وہ تمام درخواستیں میری لیے بڑی الجھن بن گئیں۔ میں شادی ضرور کروں گا لیکن معلوم نہیں کب۔ انہوں نے کہا کہ وہ محبت کی شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اداکار پربھاس نے کہا میری ماں چاہتی ہیں کہ میں جلد سے جلد شادی کے بندھن میں بندھ جاؤں، تاہم میں نے انہیں کہا تھا کہ میں اس بارے میں ''باہو بلی'' کے بعد سوچوں گا۔ اداکار نے کہا کہ وہ صحیح وقت آنے پر شادی کرلیں گے۔
Load Next Story