سفاک شوہر کا بیوی پر چاقو سے حملہ

بیوی شوہر سے ناراض ہوکر اپنے والد کے گھر آئی تھی بعد ازاں بیوی کے واپس جانے پر شوہر نے تشدد کا نشانہ بنایا

خاتون کے منہ پر گہرے زخم آئے (فوٹو، فائل)

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت میں درندہ صفت شوہر نے بیوی کو تیز دھار آلے سے حملہ کرکے زخمی کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ لاہور کے علاقے پاٹا پور میں پیش آیا جہاں ملزم آصف نے اپنی بیوی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور چاقو سے زخمی بھی کردیا۔ چہرے پر چاقو لگنے سے 20سالہ گلناز نامی بیوی زخمی ہوگئی۔


پولیس نے بتایا کہ گلناز شوہر سے ناراض ہوکر اپنے والد کے گھر آگئی تھی، بیوی کے واپس جانے پر شوہر نے تشدد کا نشانہ بنایا اور زخمی کیا۔

مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم حملے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے امید ہے جلد آصف قانون کی گرفت میں ہوگا۔
Load Next Story