پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ میچ ٹریفک کے متبادل راستوں کا اعلان
لیاقت آباد سے براستہ حسن اسکوائر فلائی اوور سے نیشنل اسٹیڈیم تک جانیوالی سڑک ٹریفک کیلیے بند رہیگی
کراچی:
ٹریفک پولیس نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے لیے ٹریفک کا خصوصی پلان ترتیب دیدیا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج سے 16 مارچ بروز بدھ تک کھیلا جائیگا، اس حوالے سے ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے نیشنل اسٹیڈیم آنے والے شائقین جن کے پاس میچ کے ٹکٹ ہونگے ان کے لیے پارکنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں جہاں انھیں میچ کا ٹکٹ اور اصل شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہوگا۔
ترجمان کے مطابق گلشن اقبال حکیم سعید گراؤنڈ نزد بیت المکرم مسجد کے قریب بنائے گئے پارکنگ ایریا میں ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ڈسٹرکٹ ویسٹ کے براستہ لیاقت آباد 10 نمبر ،حسن اسکوائر سے دائیں جانب یونیورسٹی روڈ سے مذکورہ پارکنگ ایریا میں اپنی گاڑی اور موٹر سائیکل پارک کریںگے بعدازاں انھیں بذریعہ شٹل سروس نیشنل اسٹیڈیم تک لے جایا جائے گا،نیو کراچی، فیڈرل بی ایریا اور گلشن کے رہائشی براستہ نیپا سے حکیم سعید گرائونڈ پہنچ کر اپنی گاڑی اور موٹر سائیکلیں پارک کرینگے۔
ترجمان کے مطابق ملیر اورکورنگی کے رہائشی شارع فیصل سے ڈرگ روڈ ، ملینئم مال سے نیپا ہوتے ہوئے پارکنگ ایریا حکیم سعید گرائونڈڈ پہنچ کر گاڑیاں اور موٹر سائیکلوں کو پارک کریںگے،ڈسٹرکٹ سائوتھ اور ڈسٹرکٹ سٹی کے رہائشی شارع فیصل یا پیپلز چورنگی سے جیل روڈ سے ہوتے ہوئے پارکنگ ایریا تک پہنچیں گے جہاں وہ اپنی گاڑیاں اور موٹر سائیکل پارک کر کے بذریعہ شٹل سروس نیشنل اسٹڈیم تک پہنچ سکیں گے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوران سڑکوں کی بندش اور متبادل راستوں کا بھی اہتمام کیا گیا جس کے مطابق لیاقت آباد سے براستہ حسن اسکوائر فلائی اوور سے نیشنل اسٹیڈیم تک جانے والی سڑک عام ٹریفک کے لیے بند رہے گی، تمام ٹریفک یونیورسٹی روڈ کا راستہ اختیار کر اپنی منزل کی جانب جا سکیں گی، یونیورسٹی روڈ سے ایکسپو سینٹر موڑ کی جانب اسٹیڈیم جانے والا راستہ بھی عام ٹریفک کے لیے بند رہے گا تاہم اسٹیڈیم روڈ سے حسن اسکوائر تک ٹریفک معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔
ترجمان کے مطابق سہراب گوٹھ سے جانب نیپا ، لیاقت آباد 10 نمبر تا حسن اسکوائر ، پیپلز چورنگی سے جانب یونیورسٹی روڈ ، کارساز سے اسٹیڈیم روڈ ، ملینیئم مال تا نیو ٹاؤن تک ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔
ترجمان نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ زحمت و پریشانی سے بچنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں اور جاری کی جانے والی ہدایات پر عمل کریں جبکہ میچ کے دوران شہری اپنی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں کسی بھی سروس روڈ یا مین روڈ پر کھڑی کرنے سے گریز کریں اور مختص کیے گئے پارکنگ ایریا میں ہی گاڑی و موٹر سائیکل کو پارک کریں۔
ترجمان کے مطابق شہری کسی بھی پریشانی کی صورت میں ٹریفک پولیس راہنما 1915 پر رابطہ کر کے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں یا ہمارے سوشل میڈیا یونٹ فیس بک karachitrafficpolice / www.facebook.com ، واٹس ایپ 03059266907 یا ایف ایم ریڈیو 88.6 سے تازہ ترین اپ ڈیٹ حاصل کرتے رہیں۔